Lone Faizan profile
Lone Faizan
5 0 1
Posts Followers Following
i am an active book reader
Lone Faizan
Quote by Lone Faizan - دنیا میں بہت سے کاروبار کے طریقے ہیں، جن میں کچھ حلال ہیں اور کچھ حرام۔ لیکن بعض ایسے طریقے بھی ہیں جن پر حلال یا حرام کا فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے، جیسے مذہب کے نام پر تجارت۔ عوام دنیاوی کاموں میں اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ اپنی روحانیت کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کا موقع نہیں پاتے اور خود کو ناکام سمجھتے ہیں۔ نتیجتاً، وہ مذہبی رہنماؤں کو مالی فائدہ پہنچا کر اپنے دل کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اسلام میں ہر شعبے کے لیے رہنمائی فراہم کی گئی ہے تاکہ ان مشکلات سے بچا جا سکے۔ امام شافعی کا ایک قول ہے (جو مجھے پسند ہے) کہ اگر بچوں کو دین کے ساتھ ساتھ کوئی ہنر نہ سکھایا جائے تو وہ کہیں نہ کہیں مشکلات پیدا کریں گے۔ آج کے دور میں ہم دیکھتے ہیں کہ کچھ علماء حضرات لوگوں کے آگے آنے کے لیے ہزاروں یا پھر لاکھوں روپے مانگتے ہیں، جو انہیں اللہ کے غضب کا مستحق بنا دیتا ہے۔

Lone Faizan  - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
5 likes 0 comments
Lone Faizan
Quote by Lone Faizan - اسٹانلی ہال(Stanley Hall) کہتے ہیں:
Adolescence is when the very worst and best impulses in the human soul struggle against each other.
"نوجوانی وہ دور ہے کہ جب انسانی روح کے بدترین و بہترین احساسات آپس میں ایک دوسرے سے لڑتے ہیں"


Lone Faizan  - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
1 likes 0 comments
Lone Faizan
Quote by Lone Faizan - اگر قوم کو پنج وقتہ نمازی نہیں بلکہ سو فیصد تہجد گزار بنادیا جائے لیکن اس کے سیاسی شعور کو بیدار نہ کیا جائے اور ملک کے احوال سے ان کو واقف نہ کیا جائے تو ممکن ہے اس ملک میں آئندہ تہجد تو دور پانچ وقت کی نمازوں پر بھی پابندی عائد ہو جائے۔


مولانا ابوالحسن علی ندوی - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
1 likes 0 comments
Lone Faizan
Quote by Lone Faizan - امام یحیی بن سعید القطانؒ کہتے ہیں:
لَمْ نَرَ الصَّالِحِينَ فِي شَيْءٍ أَكْذَبَ مِنْهُمْ فِي الْحَدِيثِ
"ہم نے نیک لوگوں  کو حدیث سے بڑھ کر کسی اور چیز میں جھوٹ بولنے والا نہیں پایا۔"
کہتے تھے:
 يَجْرِي الْكَذِبُ عَلَى لِسَانِهِمْ، وَلَا يَتَعَمَّدُونَ الْكَذِبَ
"ان کی زبان پر جھوٹ جاری ہو جاتا ہے، وہ جان بوجھ کر جھوٹ نہیں بولتے۔"
[صحيح مسلم، رقم: ۷ ]
بڑے بزرگ جو نماز و روزہ پر استقامت کے ساتھ عمل کرتے نظر آتے ہیں، لوگ اکثر ان کی سُنائی ہر بات کو قبول کرنے لگ جاتے ہیں جبکہ ان سے زیادہ خراب روایت شاید ہی  کسی کی ہو۔ اکثر ایسے لوگ ترغیب میں اور قصّہ گوئی میں کچھ بھی کہہ جاتے ہیں، وہ جان کر جھوٹ نہیں بولتے مگر ان کے اندر موجود ایک خاص قسم کا جوش ان سے بہت کچھ کہلوادیتا ہے۔کسی کا قصّہ کسی سے منسوب کردیتے اور سُنی سُنائی بات آگے بڑھانے کی کچھ پرواہ نہیں کرتے۔


Syed Akasha  - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
1 likes 0 comments
Lone Faizan
Quote by Lone Faizan - The more you don't  know
 about anything
,the more u will 
live haapy life

Lone Faizan  - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
3 likes 0 comments