Amama malik profile
Amama malik
45 6 0
Posts Followers Following
تمہارا نام آیا اور ہم تکنے لگے رستہ تمہاری یاد آئی اور کھڑکی کھول دی ہم نے
Amama malik
Quote by Amama malik - گر جو قلم سے میری دوستی ہو جاتی
کیا میں تم کو کل جہاں لکھ پاتی

تم جو اب میرے صرف میرے ہی ہو
یہ دیکھ کر سمندر کی لہریں بل کھاتی

 اب جو یوں روبرو ہی آجاتے ہو شرم آتی ہے 🤭
مجھ کو تمھارے سوا کوئی شہ نہیں بھاتی

میری موجودگی اب تم سے ہی ہے اے ہمنشیں
"میری بھی محبت ہو تم" تم سے نہیں کہہ پاتی

امامہ ملک❤️🌍 - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
1 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - گر تم ملی مجھ کو دوبارہ، ضرور ملوں گا
بھلے ساتھ ممکن نہ ہو ہمارا،ضرور ملوں گا

تو رکھنا مرے شانے پہ اپنے سر کو اسی طرح
میں ہو جاؤں گا صرف تمھارا  ضرور ملوں گا

میں. اقرار کرلیتا ہوں کہ عشق ہوا ہے تم سے
گر تم نے کبھی مجھے پکارا، ضرور ملوں گا

جو تعلق تم سے تھا کسی سے نہ بن پایا دوبارہ
اکیلے پن میں تمھارا بنوں گا سہارا،ضرور ملوں گا

یوں تو طے ہے کہ کسی اور کی ہو اے ہمنشیں
گر خدا نے بنایا مجھے فلک پہ تارا،ضرور ملوں گا 

امامہ ملک✍🏻🙁❤
 
 - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
1 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - میں نے دیکھا ہے اک شخص جس کے دل میں ویرانی ہے
لاکھوں غموں سے چور پھر بھی خوشحال،یہی تو حیرانی ہے

آنسو پلکوں پہ مگر چھپاتے ہوئے سب سے ملن ہے اس کا
بڑا ہی ہنستا مسکراتا ہے لگتا ہے جیسے کسی کی بات مانی ہے

ہر اک سے خوش گو،مگر زندگی میں اسکی جہد ہے مسلسل
میں بھی ہوں ہم پلہ اس کا،اسی سے منجھدار پھنسانی ہے

مجھے ذلالت کی امید نہیں ،عہد طفلی کا بیر ہے اس سے
گر مان جائے وہ تو اس سے اب مجھ کو یاری بنانی ہے

تو آخر پھر سے رسوا ہونے کا کیوں سوچتا ہے اے ہمنشیں
نہ بن اب تو یار کسی کا بھی،دیکھ زندگی کتنی سہانی ہے

امامہ ملک✍🏻🌍




 - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
1 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - جو پہلا پھول کھلا ہے گگن میں اسے میرا رہنے دو
وہ دوست بنا ہے بہار کا،پیارا ہے مجھے کہنے دو

وہ ملا تو اجنبی تھا مگر شناسائی کیا کمال ہوئی
وہ میرا ہے فقط میرا ہے گر جلتی ہے یہ دنیا جلنے دو

کیا خوب پل گزار دیے،وقت جدائی آیا ہمیں پکار کر
 ہر یار چیخ اٹھا مجھے وقت جدائی بھی سہنے دو

کیا باقی رہ جاتا ہے فقط ان خوشگوار یادوں کے سوا
گر یاری ہوجائے سچی تو اسے کبھی دور نہ رہنے دو

وہ میرا یار ہے میرا سب کچھ اسی سے ہے اے ہمنشیں
اک آنسو بھی نہ آئے رخسار پہ خدایا اسے خوش رہنے دو

امامہ ملک✍🏻💌❣ 

 - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
0 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - چلو آؤ اب حسن و عشق کی بات کرتے ہیں 
میں تمھیں چاہوں کوئی ایسی بات کرتے ہیں

کچھ محبت تم بھی کرو اور کچھ ہم کریں
یوں ہی تعلق نبھتے ہوئے دن سے رات کرتے ہیں  

تم مری دسترس میں رہنا دنیا کا غم نہیں
لوگوں کا کام ہے کیا وہ بس حکایات کرتے ہیں

گر تم مری رہو تو دنیا کا کیا غم اے ہمنشیں
لوگ ہمیں ہمیشہ پہچانیں کچھ کرامات کرتے ہیں

امامہ ملک✍🏻💖🌍  - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
0 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - زمانہ بہت ہی ظالم تھا اور میں تھا بہت بے سہارا
یہ بات ہے اس وقت کی کہ اس سے کیا تھا کنارا

میں نے الوداعی خط کھولا تو آنکھیں نم ہوئیں
اس نے یہ لکھا کہ "مجھے تم معاف کردینا خدارا"

اک طرف حسیں جہاں اور دوسری طرف بند نگاہ
اس کے وصل نے آخر مجھے بنا دیا تھا پورا ناکارا

زندگی برباد تو تھی مگر اتنی بے مول تو نہ تھی
میں جہاں بھی گیا مجھے زمانے نے کہا آوارا۔۔۔۔

حسب ذوق برابر میسر تھا وہ ہر اک کو ہمنشیں
بس اک مرا ہی نہ ہوا اب اس سے کیا لوں کفارا

امامہ ملک✍🏻🌺

 - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
0 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - میں وہ پرندہ کہ جس کا نہ ہے آشیاں کوئی
تو وہ تتلی، ڈھونڈے خوبصورت مکاں کوئی

جو ربط تجھ سے باندھا تو ہوگیا سخن شناش
آخر کبھی تو ہوتا ہے جذبۂ محبت عیاں کوئی

میں گیا بہت مزاروں پہ اس عشق کی خاطر
حیراں ہوں کہ اور بھی بہت ہیں پریشاں کوئی

جوں جوں قدم اٹھائے ضبط ٹوٹتا ہی چلا آیا
اب تو ہی بتا کہ یہ عشق ہوتا ہے آساں کوئی

میں شطرنج کا ماہر اور تو نازک پیکر ہمنشیں
مگر ہوں ترا ہی تو رکھ تو مجھ سے ارماں کوئی

امامہ ملک✍🏻♥️✨ - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
1 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - اسکی رحمت مجھ پر کیا ہی کمال رہی
وہ ذات رحمت بانٹنے میں لازوال رہی

وہ ہے واحد و یکتا نہ شریک اسکا کوئی
اسکی ذات ہر شہ پہ،پر جلال ہی رہی

وہ خالق ہے بشر کا وہ رب ذوالجلال
ساری مخلوق خوشی سے نہال رہی

وہ قلم طراز و مصور جہاں مگر باطن نگاہ
اسکی ذات ازل سے عالم پر اک سوال رہی 

میں ذکروافکار سے مرحوم اسکا بندہ ہمنشیں
اسکی تسبیح بجا ہے اسکی رحمتیں باکمال رہی

امامہ ملک💝
 - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
0 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - TRUE READER OR LOVER IS ALMOST THE SAME BCUZ PASSION FOR LOVE AND LOVING IS SAME.....

AMAMA MALIK💟 - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
6 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - میں رضامند تو نہیں مگر اک یقیں ہے
تو حیات تو نہیں پھر بھی قریں ہے

زندگی کا حاصل تو نہیں مجھے کچھ
مگر مرا یہ لہجہ تری ہی آفریں ہے

مشہور ہوا شہر میں بدتمیز بدلحاظ
ترے بعد بھی تو مجھ میں کہیں ہے

اسے ڈھونڈنا فقط اک بہانا رہا ہمنشیں
میں چلتا رہا مگر وقت مرا وہیں ہے

امامہ ملک❣ - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
0 likes 0 comments

Explore more quotes

Amama malik
Quote by Amama malik - سنا ہے کہ وہ بچوں کی استانی تھی
 یہیں سے شروع پیار کی کہانی تھی

وہ روبرو بیٹھتی کاندھے پہ سر رکھتی
خاموش مزاج تھا ورنہ محبت جتانی تھی

سنا ہے اسے عشق ہو رہا تھا آہستہ آہستہ
اسے کہو محبت کی داستاں بنانی تھی

ہاتھ تھما دیتی تھی دنیا مکمل ہوجاتی 
ساحل بن جاتا مگر کشتی بھی بنانی تھی

میں تھا درندہ نما وہ غدار اے ہمنشیں
اسی کا نہ ہوسکا جو مری منزل پرانی تھی

امامہ ملک🌺❣ - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
0 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - مجھ کو یہ بتلاؤ وہ سامنے ہو تو کیسا ہو
اسے دیکھتے ہی آنسوں گریں تو کیسا ہو

مرا سکوں و قرار سب ہے وہ اک ہی شخص
گر مری زندگی میں واپس آجائے تو کیسا ہو

رویا وہ بھی تو ہے نا مرے لیے کئی عرصہ
گر ہم اب دوبارہ مل جائیں تو کیسا ہو

آج کیوں خیال آرہا ہے اس کا یوں شدت سے
گر وہ مرے روبرو ہی آجائے تو کیسا ہو

میں نے دنیا کے بارے میں ہمیشہ سوچا ہمنشیں
گر اب اپنے لیے بھی کچھ سوچ لوں تو کیسا ہو

امامہ ملک♥️🥀
지샨 차우드리 - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
1 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - سقہ ڈوب گیا کہتے ہوئے پانی پانی
تم کو شرم ذرا نہیں آتی عین جوانی

حکایت کر رہے تھے اجر و ثواب حاصل کرو
برائی تو تمھارے گھر کی بھی ہے کہانی

کتنے لوگوں پر آزما چکے ہو تم یہ تیر
اب سمجھ بھی جاؤ دنیا تو ہے ہی فانی
 
وہ راز جو ہر اک کو ہم راز کہہ کر بتلاتے ہو
ذرا ہمیں یہ بتلاؤ تمھیں عقل کب ہے آنی

یہ جو باتوں باتوں میں دل جیت لیتے ہو ہمنشیں
ذرا جھوٹ بول کر مری زندگی بھی بناؤ سہانی

امامہ ملک✍🏻✨♥️ - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
0 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - سوچتا ہوں کہ زندگی کو اک نیا موڑ دوں 
تجھے چھوڑ دوں میں تعلق توڑ دوں

تجھ سے تو نبھائی ہی نہ گئی مجھ سے
زندگی ہوں لوگوں کو پل بھر میں چھوڑ دوں 

آخر یہ کس خوش فہمی میں پڑ گئی ہے تو
میں جس سے محبت کروں اسے بھی چھوڑ دوں

وہ تو صرف تو تھی جس کی سن لی میں نے
ورنہ ایسے لوگوں کا میں منہ بھی توڑ دوں

امامہ ملک✍🏻♥️ - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
0 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - قرب سی جدائی تک سب کچھ یاد ہے مجھے
اس کا ہر لفظ دل پہ لگی فریاد ہے مجھے

اسکی وہ محبت جسے پا کر دم سادھ جائے
اسکا ہر وقت تعریف کرنا بھی یاد ہے مجھے

ہاں محبت سچی ہی تھی اس سے مجھے
اسکا بےوفا کہنا بھی یاد ہے مجھے

اثر اس قدر ہے اسکا دل پہ اے ہمنشیں
ملا وہ لہجہ مرے لہجے میں یاد ہے مجھے

امامہ ملک  
 - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
0 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - وہ لوگ جو میرے ہمسفر تھے چلتے چلتے بچھڑ کئے
وہ مرشد وہ پیر ہمارے خدا جانے وہ کدھر گئے

مرے انتظار کی شدت بھی ٹوٹی تسلسل کے ساتھ
جو رنگ تھے اس کی یادوں کے وہ آج ہم سے بکھر گئے

دیکھتی ہوں دور کہیں اسے خوش تو وہ عالم اضطراب
یہ بے بسی بھی ایسی وہ ہم سے دور جاکر نکھر گئے

پایا ہے دل ایسا جو کبھی سنبھلے نا ٹوٹے ہم سے
مشکلات ہمارے اردگرد اس جہاں میں ہم جدھر گئے

اب فقط اس کی یادوں کا سلسلہ ہے اے ہمنشیں
وہ دور جاکر سنبھل گئے ہم دور جاکر بکھر گئے

امامہ ملک
 - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
2 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - غم اتنا کہ مجھ سے سہا نہ گیا
وہ شکوہ سننے آیا مگرکچھ کہا نہ گیا

یوں تو مشہور تھی وجہ خاموشی سے
مگر جھوٹ سن کر کبھی رہا نہ گیا

بضد تھی اس کے بعد جینے کے لیے
جینا تو بہت چاہا مگر جیا نہ گیا

محبت کرنا آخر کونسی سزا ہے ہمنشیں 
اس کے آنسو نہ رکے اور مجھ سے جیا نہ گیا

امامہ ملک  - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
0 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - اس لمس کی شدت سے آخر کیا ہوا تھا
روح میں مری اس پل کوئی ملا ہوا تھا

وہ قریب آیا اور یوں قریب آیا تھا مرے
باغ میں جیسے تتلی کے لیے پھول کھلا ہوا تھا

بے بس کر رہا تھا مجھ کو وہ اس طرح سے
طلب عشق ہر حد سے جیسے گزرا ہوا تھ

دیکھا تھا اس کی آنکھوں میں اپنا عکس 
نہ جانے کیا خواب آنکھوں میں سجا ہوا تھا

اس شب کا کیا احوال دوں اے ہمنشیں
وہ مرے قریب تھا اور روح میں بسا ہوا تھا

امامہ ملک - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
1 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - وہ دل کا سخی ہےہزاروں حوریں رکھتا ہے
محبت کے نام پر ہر اک سے گالی سنتا ہے

ہوتا ہے اک ہی نام کا ورد محبت میں زباں پہ
مری نظر میں ہیں کئی جو لاکھ نام رکھتے ہیں

بنت حوابھٹک نہ جانا تم مصنوعی  محبت میں 
مرد وعدے کرکے مفاد سارے پورے کر لیتا ہے

مت الجھو کشمکش میں فریب ہے یہ سب 
تم سوچو اس باپ کا جو تم پہ یقیں رکھتا ہے

امامہ ملک - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
0 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - لفظ کتنے تھے کچھ یاد نہیں 
میں تنہا ہوں مگر فریاد نہیں 

ہر دم شکوے کیوں مول لو تم 
مظلوم تو بہت ہیں مگر صیاد نہیں

جمع منفی کا کھیل ہے سب یہ
شمار کرو جس دل میں اعداد نہیں

مجھ پہ بیتی سو بیتی اے ہمنشیں
کورا کاغذ ہوں میری کوئی روداد نہیں

امامہ ملک❣ - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
0 likes 0 comments

Explore more quotes

Amama malik
Quote by Amama malik - وقت رخصت تھا آنکھیں نم تھی اس کی بھی
وقت ہجر کہ سوچ ڈگمگاتی تھی میری بھی

حالت غم تھا موت چکر لگاتی تھی زندگی کے
حالت بےزاری کہ زندگی چکر کاٹتی موت ک بھی

یوں نہ تھا کہ محبت ختم ہوچکی تھی ہماری 
بچھڑے تو اس نے بھی پکارا تھا اور میں نے بھی

عشق تو کرتا ہی برباد ہے مگر پھر بھی
ملنا تو اس نے بھی چاہا تھا،میں نے بھی


امامہ ملک - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
0 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - یوں تو خود سے خفا ہوں کئی دن سے
نالاں ہوں میں اس وفا سے کئی دن سے

ملنا بچھڑنا تو بس مقدر کا کھیل ہے
کیوں اک نام پہ رکا ہوں کئی دن سے

وہ اسکا مسکرانا اور روٹھ بھی جانا
میں ہر یاد جدا کر چکا ہوں کئی دن سے

سلام الوداع تھا یا ہجر کو پکارا تھا میں نے
اب میں دل کو تن سے جدا کر چکا کئی دن سے

لوگ مجھے اس کی علالت کی خبر دیتے ہیں
مگر میں تو محبت سے کنارا کر چکا کئی دن سے

امامہ ملک - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
4 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - کب تک ضبط ہو اب تو تمھیں آنا ہو گا
میری چاہت دیکھو تمھیں مرا بن جانا ہوگا

اب جو آؤ تو یوں نہ دیکھنا تم مجھ کو
نہ چاہتے ہوئے بھی توجہ کو بڑھانا ہوگا

سنا ہے سچی محبت کو جلد نظر لگتی ہے
ہمیں اپنی اس سچی محبت کو چھپانا ہوگا

واپس لوٹ ہی جاتے ہیں  پرندے آشیاں کو
دیکھو ہم جہاں بھی جائیں ہمیں لوٹنا ہوگا

سفر تو تمھارا بھی کٹھن ہے اور مرا بھی بہت
گر محبت سچی ہوئی تو خدا کو ہمیں ملانا ہوگا


امامہ ملک - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
1 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - پروا تمھاری کتنی کرتے ہیں تم سوچ نہیں سکتی ہو
ساری دنیا و جہاں میں صرف تمھی ہم تاثیر لگتی ہو

یہ جو ہر پہر تمھارا ہی خیال رہتا ہے اس دل میں 
نہ جانے کیوں اس دل میں تم وہ مقام رکھتی ہو

مکمل تو میں ہوں نہیں زندگی مری ہے تنہا سی
جب سے ملی ہو مجھ کو،اپنی اپنی سی لگتی ہو

تم جانتی ہو کہ تم محبت بن چکی ہو اب مری
تو پھر  اب، تم اپنا خیال کیوں نہیں رکھتی ہو

مانا کہ تمھیں اپنا لفظ"عشق"دینے سے عاری ہوں
مگر میری محبت پہ صرف تمھی حق رکھتی ہو

امامہ ملک - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
2 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - یوں تو میسر ہے مجھ کو سب کچھ آج بھی
مل جائے تو ،تجھ کو ہی چنوں گی آج بھی

جو نہ ملا تو،تو کیا جی لوں گی میں بھی
رب سے مانگوں گی تجھ کو ہی آج بھی

مانا کہ بچھڑ چکا ہے تو،نہ ملے گا اب مجھے
تسبیحوں میں تجھ کو ورد کرتی ہوں آج بھی

لفظ، کلام جفا و رفا سب تجھ ہی سے ہے
تو نہ ملے الگ بات ہے میں تیری ہوں آج بھی

اب میری رفقت میں اک اور شخص ہے 
مگر کیا کروں ذکر تیرا ہی ہے آج بھی

چھوڑ دی میں نے یہ دنیا ،یہ خواب مگر
کچھ خوابوں پہ حق تیرا ہی ہے آج بھی

محبت کے اس موڑپہ کھڑی ہوں اے ہمنشیں
تو لوٹ آئے تو میں تیری ہی ہوں آج بھی

امامہ ملک - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
2 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - زندگی میں اک عجب سی رعنائی ہے
ہم دونوں کی جب سے شناسائی ہے

تم جو ملے تو دیکھتی رہ گئی میں تمھیں 
یقیں نہ آیا تم ہو کہ میری پرچھائی ہے

تم سے خود کو دور رکھا ہے اتنا عرصہ
میں یہ مانتی ہوں کہ میری لاپرواہی ہے

وعدہ کرتی ہوں دور نہ جاؤں گی کبھی
اب اس وعدے میں ہماری روباہی ہے

امامہ ملک - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
2 likes 2 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - مجھ کو مل ہمدم تو کسی گلاب کی طرح 
تجھ کو رکھ لوں میں کسی کتاب کی طر

کوئی پوچھے تیرا تو کہہ دوں گی میں یہ 
تو ملا ہے مجھ کو اک خواب کی طرح

کوئی کیسے دیکھے گا دنیا تیری دید کے بعد
تجھ کو دیکھتے مدہوش ہو گا شراب کی طرح

تو جو پاس میرے آئے گا تو مجھ کو یوں لگے گا 
مجھ پہ طلوع ہوا ہے تو کسی آفتاب کی طرح

تیرا لمس میں یوں محسوس کروں گی جیسے
مجھے چھو گیا ہے مہتاب کسی سراب کی طرح   


امامہ ملک
 - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
3 likes 4 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - کیا کہوں وہ شخص مجھ کو کتنا پیارا ہے 
اس کل جہاں میں وہ سارے کا سارا ہے

جو بے اعتنائی دکھائی کل شب چاند نے
میں منہ پھیر کر بولی وہی ہے جو ہمارا ہے

کیا کچھ کہوں کہ کس بات پہ خوش ہوں
مختصر کہ اس نے کہا ہے سب تمھارا ہے

آفتاب و مہتاب رشک کرتے ہیں قسمت پر مری
کہتے ہیں مبارک ہو وہ شخص اب تمھارا ہے

امامہ ملک - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
3 likes 4 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - ساری دنیا سے اک طرف کنارہ کر کے 
بہت رویا خود کو بے سہارہ کرکے

یاروں نے ساتھ چھوڑا یہ سمجھ کے
میں ہوا ہوں دیوانہ دل کو تمھارہ کرکے

لو آج پوچھ ہی لیا ضمیر نے میرے 
کیا ملا تجھے خود کو ناکارہ کر کے

دیکھا جو حضرت نے ہاتھوں کی لکیروں کو 
بولے کیسا لگا تجھے عشق میں خسارہ کر کے

امامہ ملک - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
2 likes 3 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - یہ سوچ کر اپنی نیند سے لڑا کرتی ہوں
آخر کتنے افسانے ہیں روز رچا کرتی ہوں

دشمن بھی بہت ہیں رقیب بھی بہت
اس لے اس شہر سے کنارہ کیا کرتی ہوں

بے بسی کا عالم کہ اس ناچارۂ دل میں
تجھے رکھا کرتی ہوں پر نہ پایا کرتی ہوں 

جو غم بھی تجھ سے آتا ہے میسر تحفہ ہے
جو میں سہا کرتی ہوں مگر کچھ نہ کہا کرتی ہوں

وہ تیرا بسنا اور چلے جانا اے میرے ہمنشیں
روز یاد کیا کرتی ہوں اور اسے لکھا کرتی ہوں

امامہ ملک - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
3 likes 3 comments

Explore more quotes

Amama malik
Quote by Amama malik - وہ ملتا کم ہے مگر جب ملتا ہے راس آجاتا ہے 
فاصلہ ہوتے ہوئے بھی کیوں وہ میرے پاس آ جاتا ہے

وہ واحد شخص جو مجھ کو برداشت ہے ورنہ
اس روح کو آخر کون ہے جو راس آجاتا ہے

اک مدت سے اکیلی تھی سفر میں اے ہمنشیں
اس نے جب سے ہات تھاما اب سب راس آجاتا ہے

امامہ ملک - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
1 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - رونا چاہؤں مگر رونے نہیں دیتا 
وہ اک شخص جو مجھے کھونے نہیں دیتا 
مانا کہ بہت کچھ کھو دیا میں نے 
ماضی کے ان دریچوں کو اب وہ کھولنے نہیں دیتا
روئ تھی میں اس رات جب بچھڑا تھا  عکس میرا
وہ آیا تھا مجھے سنبھالنے اور اب کسی کا ہونے نہیں دیتا


امامہ ملک - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
1 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - Double tap to change text. - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
2 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - ہم نے بھی سوچا تھا کہ تمھیں کر دکھائیں گے محبت چیز کیا ہے
مگر افسوس! تم نے تو مجھے موقع بھی نہ دیا 
😔

امامہ ملک - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
2 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - میں اسکی نظروں میں اپنے لیے محبت ڈھونڈتا رہا
کتنی عجیب بات تھی وہ میرے قریب تر ہو کر بھی میرا نہ تھا 💔

امامہ ملک - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
2 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - کون کہتا ہے مٹ جاتی ہے محبت دوری سے
ملنے والے تو خیالوں میں بھی ملا کرتے ہیں

امامہ ملک - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
1 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - محو ہوں اس قدر تصور میں

شک یہ ہوتا ہے میں ہوں یا تو ہے



امامہ ملک - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
4 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - Eid al-Adha Mubarak! May your faith be rewarded with divine blessings and your home filled with peace and prosperity. Happy Eid-ul-Adha!”
Regards:AMAMA MALIK💓 - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
1 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - “On this sacred day of sacrifice, may your heart be filled with the spirit of compassion and your actions be guided by love. Happy Eid al-Adha!”
Regards:AMAMA MALIK💓 - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
1 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - Wishing you a joyous Eid al-Adha, filled with the warmth of family, the joy of togetherness, and the reward of Allah’s love!”
Regards:AMAMA MALIK💓 - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
1 likes 0 comments

Explore more quotes

Amama malik
Quote by Amama malik - ‏کٹ تو جاتی ہے مگر رات کی فطرت ہے عجیب 
اس کو چپ چاپ جو کاٹو تو صدی بن جاتی ہے

امامہ ملک - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
5 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - ‏تھکا ھُوا ھے وجود سارا یہ مانتا ھوں 
مگر خیالوں سے کوئی جائے تو نیند آئے

امامہ ملک - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
9 likes 2 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - A BIRD WITH WINGS CANNOT FLY IF IT does not KNIWS HOW TO FLY

AMAMA MALIK - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
2 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - اک ترى خاطر لوگوں سے لڑا مىں
جو تجھ سے محبت کر پڑا مىں 
دنیا کهتى تهى تو فریب ہے
جا پهر بهى میں نے تجھے معاف کیا

امامہ ملک - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
6 likes 0 comments
Amama malik
Quote by Amama malik - ہر حقیقت فریب لگتی ہے

جب کوئی اعتبار کھو بیٹھے

امامہ ملک - Made using Quotes Creator App, Post Maker App
6 likes 2 comments